Decision of strict checking of schools after hospitals
Government of Punjab has decided to surprise check the Govt. schools on daily basis. This inspection is to:
- check the attendance of teachers and students and
- to check all the facilities provided by the school staff to the students.
Chief Minister Shahbaz Sharif Will personally visit to different schools randomly with his team to check any irregularity. Circulars are also issued to all the D.O Schools in this regard.
اگست سے سرکاری سکولوں کی روزانہ چیکنگ کا فیصلہ
ہسپتالوں کے بعد اب سکولوں پر بھی سختی، پنجاب حکومت نے اگست سے سرکاری سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعتبار سے سکولوں میں روزانہ اچانک چھاپے مارے جائیں گے۔ طلباء اور اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیز طلباء کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف چھاپہ مار ٹیموں کے ہمراہ سکول میں خود چھاپے ماریں گے۔ اس سلسلے میں کوتاہی کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹرز کے خلاف موقع پر ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اثناء میں محکمہ ایجوکیشن سکولز نے تمام ڈی او سکولز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔